Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایون فیلڈ ریفرنس،ن لیگ کی نئی حکمت عملی

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے فوری طور پر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔لندن میں ہونے والے رفقاءکے اجلاس میں ن لیگ نے نئی حکمت عملی بنا لی۔ نواز شریف اور مریم نواز نے جمعہ 6 جولائی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش نہیں ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے قانونی مشیروں نے انہیں تجویز دی ہے کہ عدم موجودگی میں عدالت کے لئے فیصلہ سنانا مشکل ہوگا ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عدالت محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کیلئے مزید تاریخ دےدے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے استدعا کئے جانے کا بھی امکان ہے کہ کلثوم نواز شریف کی حالت میں بہتری نہ ہونے سے وطن واپسی ممکن نہیں اس لئے عدالت فیصلہ سنانے کیلئے مزید مہلت دے۔ سینئر وکلاءکا یہ بھی کہنا ہے کہ احتساب عدالت ملزمان کی عدم موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کا اختیار رکھتی ہے۔ بے نظیر بھٹو کی عدم موجودگی پر احتساب عدالت نے انہیں نااہل¾ قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔ا عدالت ملزمان کا انتظار کرنے کی پابند نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے فوری طور پر وطن واپسی ممکن نہیں۔ عدالت نے اگر نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو سزا سنا دی تو ان کے وکلاءفوری طور پر تحریری فیصلہ ملتے ہی اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرکے سزاﺅں کو کالعدم کرا دیں گے اور کیس کا نئے سرے سے ٹرائل شروع ہوجائے گا نواز شریف کے وکلاءاعلیٰ عدلیہ میں نئے سرے سے قانونی جنگ شروع کردیں گے ۔
مزید پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس،فیصلہ موخر کیا جائے ،نواز شریف

شیئر: