Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسپورٹ افسر نے حد پارکی ، وزارت خارجہ

لکھنؤ۔۔۔۔۔لکھنؤ میں تنوی عرف سعدیہ اور اس کے شوہر انس صدیقی کو قانون کے مطابق ہی پاسپورٹ جاری کئےگئے ۔ تحقیقات سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ پاسپورٹ افسر وکاس مشرا پر کی گئی کارروائی بالکل درست ہے۔وزارت خارجہ کی داخلی تحقیقات میں یہ بات واضح ہوئی کہ تنوی سیٹھ عرف سعدیہ اور انس صدیقی کی جانب سے لکھنؤ پاسپورٹ آفس میں جمع کئے گئے فارم میں کوئی غلطی نہیں پائی گئی۔ سوشل میڈیا پر یہ موضوع اس قدر گرم ہوا کہ بعض لوگوں نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی برا بھلا کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق مشرا کا تبادلہ لکھنؤ سے گورکھپور کردیا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے اعلیٰ افسروں کے مرتبہ کا لحاظ نہیں رکھا۔غیر مذہب میں شادی کرنیوالے شوہر بیوی سے پوچھ گچھ کی گئی تو یہ بات واضح ہوئی کہ وہ انتہائی مہذ ب ہیں اورتفتیش کے دوران پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب نہایت تہذیب کے دائرے میں درست طریقے سے دیئے۔ مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے انس صدیقی کو ہندو مذہب اختیار کرنے اور ہندو رسومات کے مطابق شادی کرنے کی ہدایت دی تھی ۔لکھنؤ کے ریجنل افسر پیوش ورما نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ میں دونوں درخواست دہندگان کو درست قراردیا جس کی بنیاد پر ان کے پاسپورٹ منسوخ نہیں کئے جاسکتے ۔
مزید پڑھیں:- - - -آکاش امبانی کی شادی میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کا ڈانس، وڈیو وائرل

شیئر: