آکاش امبانی کی شادی میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کا ڈانس، وڈیو وائرل
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
ممبئی۔۔۔۔مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ تقریب میں بالی وڈ سے لیکر اسپورٹس کی دنیاتک کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سب کی نگاہوں کا مرکز بنی رہی۔ٹنڈولکر کی بیٹی سارا پنک کلر کے لباس میں ملبوس کافی پرکشش لگ رہی تھیں اور انہوں نے پارٹی میں جم کر ڈانس کیا۔ ان کے ساتھ جاوید جعفری کی بیٹی الویہ جعفری بھی نظر آئیں۔ سارا اور الویہ نے ’’لڑکی بیوٹی فل کرگئی چل‘‘نغمے پر ڈانس کیا۔تقریب کے شرکاء نے انہیں خوب داد دی۔