Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرینوں میں اشیائے خوردو نوش کی نگرانی کیلئے منیجر تعینات

نئی دہلی۔۔۔۔محکمہ ریلوے نے ٹھیکیداروں کو لگام لگانے کیلئے تمام ٹرینوں میں اپنے منیجر تعینات کرنے کی تیاری شرو ع کردی۔ٹرین کی پینٹری کار سے لیکر کوچ میں مسافروں کو کھانا فراہم کرنے والے وینڈر ویٹرز پر نظر رکھی جائیگی۔کھانے پینے کی اشیاء میں کسی قسم کی شکایت ملنے پر مسافر براہ راست منیجر سے شکایت کرسکیں گے۔شکایت درست ہونے پر متعلقہ افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی۔انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم( آئی آر سی ٹی سی ) نے اشیائے خوردونوش کے معیار بلند کرنے کیلئے ریلوے بورڈسے ہر ایک ٹرین میں منیجر تعینات کرنے اور ان کیلئے علیحدہ برتھ مختص کرنے کا مطالبہ کیا تھاجسے منظور کرلیا گیا۔ ریلوے بورڈ نے تمام زون کے کمرشل چیف منیجر ز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کے نئے نظام2017کے تحت راجدھانی ایکسپریس ، شتابدی، درنتواور پینٹری کار والی میل ایکسپریس اور سپر فاسٹ ٹرینوں میں منیجرکیلئے برتھ سیٹ مختص ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -خوشحال کشمیر کا خواب امن میں مضمر ہے، راجناتھ سنگھ

شیئر: