نثار کھوڑو کی نااہلی کا فیصلہ برقرار
لاڑکانہ... ہائیکورٹ نے نثار کھوڑو کو اہلیہ، بچی اور جائیداد چھپانے کے الزام میں نااہل قرار دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کر د ئیے ۔لاڑکانہ کی صوبائی نشست پی ایس 11 پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار بوابزادہ معظم علی خان عباسی نے نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی پر اعترٓضات داخل کئے تھے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشاد شاہ اور جسٹس رشید سومرو نے سکھر ٹربیونل کے فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کر دی ۔ نثار کھوڑو کو اہلیہ، بچی اور 4 بچوں اور اہلیہ کے نام 160 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پرالیکشن لڑنے سے روکنے کا مختصر فیصلہ سنایا۔ نثار کھوڑو کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔نثار کھوڑو کی نااہلی کے بعد پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو کی دختر ندا کھوڑو کو پارٹی انتخابی ٹکٹ جاری کیا ہے وہ پی ایس 11 پر الیکشن لڑیں گی۔