Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس میں نیا ڈریس کوڈ نافذ نہیں ہوگا، لکشمی نارائن

    لکھنؤ - -  -یوپی کے مسلم وقف اور حج کے وزیرمملکت محسن رضا کے مدارس میں ڈریس کوڈ لاگو کرنے کے متنازعہ بیان پر تو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو دخل دینا پڑا ہے۔سینیئر وزیر لکشمی نارائن چوہدری کو نیا بیان جاری کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سے یہ صاف ہو گیا کہ اتر پردیش کے مدرسوں کے طلبا پہلے کی طرح ہی کرتا پائجامہ پہنتے رہیں گے۔کوئی نیا ڈریس کوڈ نافذ ہونے نہیں جا رہا ۔اس سے یہ بھی صاف ہو گیا کہ محکمہ کے دونوں وزراء میں باہمی تال میل نہیں ۔چوہدری لکشمی نارائن نے ٹویٹ کیا کہ مدرسے کیلئے کوڈ کے تحت کوئی تجویز نہیں۔انہوں نے اپنے جونیئر وزیر محسن رضا کے بیان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شخص کو کھانے اور پینے کیلئے ذاتی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان وزیر کی طرف سے کیوں دیا گیا تھا، اسکے بارے میں صرف وہی بتا سکتے ہیں۔ اگرمدرسوں کو ڈریس دے نہیں رہے تو ہم ان کے ڈریس کیسے طے کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ڈریس طے کرنے کا حق مدرسہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ٹرینوں میں اشیائے خوردو نوش کی نگرانی کیلئے منیجر تعینات

شیئر: