Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کیسا تھ ملکر حکومت بناونگا، شیخ رشید

راولپنڈی...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے60اور62سے تحریک انصاف کے حما یت یافتہ امیدوار شیخ رشید نے کہا ہے کہ قلم دوات کے نشان پر اسمبلی میں آرہا ہوں۔عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناوں گا۔نواز شریف تواللہ کی پکڑمیں آگیا ماڈل ٹاون کی ظلم کی داستان کے علاوہ حدیبیہ اور ایفی ڈرین کے فیصلے ابھی باقی ہیں۔ اس کے بعدشہباز شریف اورشاہد خاقان عباسی کا نمبر ہے۔ اب کوئی یہ سمجھے کہ عوام ان کے لئے سڑکوں پر آئیں گے تو یہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی خام خیالی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انصاف کی فتح ہوئی ایک منی لانڈرر کو سزا ہوئی ۔ دنیا میںایک پیغام گیا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم بننے والا کرپشن میں سزا یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا کے بعد ہمدردی کا ووٹ پڑتا نظر نہیں آرہا۔ایون فیلڈ جائیداد کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی مگر انہیں کوئی گاہک نہیں ملا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بڑے آدمی کو سزا ہونے کی یہ پہلی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور خاقان وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ رات کو پاوں پڑتے ہیں دن کو گلے پڑتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عوامی عدالت بھی لگنے والی ہے،شہباز شریف

شیئر: