Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی

امانہ انشورنس کو فوقیت، الحکیر کی تنزلی، متعدد کمپنیوں نے ڈیویڈنڈ کے اعلانات کئے ، سرمایہ کاروں کو 37ارب ریال کا نقصان
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت میں 1.89فیصد اضافے کے باوجود سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 136.58پوائنٹس کی کمی کے بعد 8177.81پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کے آخری دن یعنی صرف جمعرات کو پرائس انڈیکس میں 69.78پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کو 37ارب ریال کا نقصان ہوا۔ انفرادی کمپنیو ںمیں امانہ انشورنس کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 10.88فیصد اضافے کے بعد 21.40ریال پر پہنچ گئی۔ فائدے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر الجزیرہ رائٹ رہی جس کی قدر 8.06فیصد فروغ کے بعد 15.02ریال پر بند ہوئی۔ کیمینول کی قیمت 5.77فیصد اضافے کے بعد 10.08 ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ نقصان اٹھانے والی کمپنیو ںمیں الحکیر سرفہرست رہی۔ انرجی سیکٹر میں سب سے زیادہ نقصان پیٹرو رابغ کو ہوا۔ ہیوی ویٹ سابک کی قیمت 2.06فیصد انحطاط کے بعد 123.60ریال پر بند ہوئی۔ گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ سرمایہ کاری بھی سابک میں ہی کی گئی۔ دارلارکان کی قیمت 5.31فیصد انحطاط کے بعد 9.98ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ گزشتہ ہفتے متعدد کمپنیوں نے ششماہی مالیاتی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ کے اعلانات بھی کئے ۔ بینک الفرانسی نے 9فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ سعودی امریکی بینک نے 8فیصد، ریاض بینک نے 3.7فیصد، عرب نیشنل بینک نے 6.5فیصد کیش تقسیم کرنے کے اعلانات کئے۔
 

شیئر: