ہاکی، کبڈی اور فٹبال کی بھی حوصلہ افزائی کریں،اکشے کمار
بالی وڈ ادا کار اکشے کمار نے کہاہے کہ لو گو ں کوکر کٹ کے علا وہ ہا کی،کبڈی اور فٹبال جیسے کھیلوں کے با رے میں بھی جا ننا چاہئے اور ان کی حو صلہ افزائی کر نی چا ہئے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میںکہاکہ لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے آزادی کے بعد پہلا اولمپک گو لڈ میڈل ہاکی میں جیتا تھا۔چیزیں بدل رہی ہیں کیو نکہ حکومت کھیلوں کی بہت حمایت کر رہی ہے۔کھیلوں میں میڈلز کی تعداد میں بھی اضا فہ ہو رہا ہے۔ اس حوصلہ افزا ئی پر میں بہت خو ش ہوں۔اکشے کمار ہدا یت کا ر ریما کگتی کی فلم”گو لڈ“ میں کنا ل کپو ر،مو نی رائے،سنی کشا ل کے ساتھ دکھائی دیں گے۔ یہ فلم 15 اگست کو ریلیز کی جا ئے گی۔