Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت کسی سے ناانصافی نہیں کرسکتی،علی ظفر

 کراچی (صلاح الدین حیدر) وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر ظفر علی ظفر نے پھر سے یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات صاف و شفاف اور وقت مقررہ پر ہوں گے لیکن میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ عوام الناس میں ووٹ کے صحیح استعمال کا شعور بیدار کریں تاکہ صحیح اور فرض شناس لوگ پارلیمنٹ کی زینت بنیں اور کرپشن کےخلاف جدوجہد جاری و ساری رہے۔ اپنے دورہ کراچی کے دوران ایک انٹرویو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتیں آئین اور قانون کے ماتحت ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سمجھتی ہیں۔اگر کسی کو شکایت ہے کہ اس کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے داد رسی کا حق رکھتاہے۔ نگراں حکومتیں بھی الیکشن کمیشن کے قوانین اور احکامات کی پابندہیں۔ کسی بھی طرح ناانصافی نہیں کرسکتیں۔ جب ان کی توجہ اس بات کی طرف دلائی گئی کہ کراچی میں کچھ سیاسی جماعتوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔کچھ جماعتوں کے ساتھ نارواسلوک کیا جارہاہے تو انہو ں نے کہا کہ ایسی الیکشن کی تمام باتیں الیکشن کمیشن کے نوٹس میں فوری طور پر لانا چاہیے تاکہ ان کا ازالہ کیا جاسکے۔جہاں تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا تعلق ہے تو وہ ہر ایک کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کی پابند ہیںبلکہ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور پمراکو ہدایت کر دی کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ ہمارے نزدیک سب برابر ہیں کسی کو کس پر فوقیت حاصل ہے۔علی ظفر نے زور دے کر کہااگر لیاری میں بلاول بھٹو اور ایم کیو ایم کے ساتھ کچھ زیادتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ ہونا چاہیے جو صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے نجی ٹیلی وژن پر بھی زور دیا کہ وہ لوگوں کو ووٹ کی قدرومنزلت سے آگاہ کریں۔انہیں صحیح مشورے دیں کہ وہ ووٹ کا صحیح  طرح استعمال کس طرح کیا جاتاہے۔ اس بات پر کہ نجی چینلز طرف داری برت رہے ہیں۔ انہوں نے ےہ بات دہرائی کہ ملک میں اظہارِآزادی رائے ہے۔ نجی چینلز اپنی مرضی کے مالک ہیں۔ اگر وہ کسی خاص سیاسی جماعت کی طرفداری کرتے ہیں یا کسی کی مخالفت تو یہ ان کا حق ہے۔دنیا کے تمام جمہوری ممالک میں ےہی ہوتاہے۔ کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔ہاں پاکستان ٹیلی وژن کو نیوٹرل رہنے کی ہدایت ہے کہ کسی کی طرفداری یا مخالفت نہ کرے۔علی ظفر نے یا د دلایا کہ آئین کے آرٹیکل اے 90کے تحت شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں یا اقدامات کے بارے میں گورنمنٹ سے اطلاع حاصل کرے۔ گورنمنٹ اس بات کی پابندی ہے کہ اسے ایسی تمام اقدامات کی تفصیل مہیا کی جائیں جو صیغہ راز کے زمرے میں نہیں آتیں۔ہمیں سچ بولنا چاہیے تاکہ صحیح روایات قائم ہوسکیں۔حکومت کوئی بات چھپانا نہیں چاہتی ۔
مزید پڑھیں:نگراں حکومت نے پٹرول سستا کردیا
 
 

شیئر: