Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بارش کا نیا موسم آج سے شروع

’بارش کا نیا موسم مغربی علاقوں سے شروع ہوگا اور کئی دن تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں بارش کا نیا موسم آج پیر سے شروع ہوگا جس سے خلیجی ممالک سمیت سعودی عرب کا وسیع رقبہ متاثر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بارش کا نیا موسم مغربی علاقوں سے شروع ہوگا اور کئی دن تک جاری رہے گا‘۔
’ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بعض دیگر میں تیز ہوگی جبکہ مشرقی ریجن میں موسلادھار ہوگی جہاں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس سے ساحلی علاقے خاص طور پر متاثر رہیں گے‘۔
’گرد و غبار سے ریاض اور نجران کے علاوہ مشرقی ریجن بھی متاثر ہوگا جہاں حد نگاہ محدود رہے گی‘۔
 
 

شیئر: