Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سوڈان: اہم معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

کمپالا..... جنوبی سوڈان کے متحارب رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پہلے اہم معاملات کو مذاکرات میں اصولی طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے اپنے مخالف رہنماءریک مچار کے ساتھ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں گزشتہ روز ملاقات کی جو دس گھنٹے تک جاری رہی۔ جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کو روکنے کے لیے ثالثی کے فرائض یوگنڈا اور سوڈان کے صدر سرانجام دے رہے ہیں۔ اس پر بھی اتفاق ہو گیا ہے کہ ریک مچار کو دوبارہ سے اول نائب صدر مقرر کیا جائے گا۔ اس مناسبت سے تمام تفصیلات کو حتمی جنگ بندی معاہدے میں شامل کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: