Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی فورسز نے 21 مسلح افراد گرفتار کر لئے

کابل۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے 21غیر ذمہ دار مسلح افراد کو گرفتار کر لیا۔ افغان شمالی خطے کے فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایا کہ صوبہ فاریا کے ضلع قصاء میں غیر ذمہ دار مسلح گروپوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران21 افراد کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے ۔

شیئر: