Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ یورپ کے دفاعی اخراجات برداشت نہیں کر سکتا، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ کے دفاع کے مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جس کی خام قومی پیداوار کا 4 فیصد حصہ نیٹو پر صرف ہوتا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ تمام رکن ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیٹو کے اخراجات پورے کریں اور امریکہ اس سے زیادہ جرمنی سمیت نیٹو اور اس کے رکن ملکوں کے دفاع کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات امریکہ کے اتحادی دشمنوں سے بھی بدتر سلوک کرتے ہیں۔ 

شیئر: