نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں،ماروی میمن
اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کی رہنماءماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتی۔ ریاستی اداروں پر تنقید کے حق میں نہیں ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کی اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے متفق نہیں ۔ ہر کوئی چوہدری نثار اور زعیم قادری جیسی جرات نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی دہری پالیسی ہے ۔ ابھی مناسب نہیں ، وقت آنے پر سب کچھ بتادوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسی سیاست کے انتظار میں ہوں جو لوگوں کی بہتری کیلئے ہو۔