اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرلی؟
اسلام آباد ...سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کر لی ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے بظاہر اپنی صحت اور پاکستان میں جاری مقدمات کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار نیب کیس میں پیش نہیں ہورہے۔ انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روزایک کیس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کو 3 دن میں پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر مہلت کے دوران پیش نہ ہوئے تو اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ اور ریڈ وارنٹ جاری کئے جا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ایف ائی اے سے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جاسکتا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم ہر شخص کا احترام کرتے ہیں،عدالت کے احکامات کا بھی احترم ہونا چاہئیے۔ اسحاق ڈار عدالت کی بے توقیری کر رہے ہیں۔ واپسی کے لئے کو کرنا پڑا کریں گے۔