Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : 4 لاکھ سرکاری ملازمین’’لازمی ریٹائرمنٹ‘ ‘کی زد میں

لکھنؤ۔۔۔یوگی حکومت ایسے50 سال سے زائدعمرکے سرکاری ملازمین کے ’’لازمی ریٹائرمنٹ‘‘  پر غور کر رہی ہے جو اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔ اس اقدام سے سرکاری ملازمین میں ناراضی پیدا ہوگئی اور انھوں نے اس کی مخالفت  شروع کر دی ۔واضح ہوکہ ریاست میں کل 16 لاکھ سرکاری ملازمین ہیں جن میں سے 4 لاکھ سرکاری ملازمین کو ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ کے لیے مجبور کیے جانے کی بات ہو رہی ہے، گویا کہ 25 فیصد ملازمین کو یوگی حکومت نااہل قرار دینا چاہتی ہے۔ یوگی حکومت کے ذریعہ اس سلسلے میں 6 جولائی کو حکم جاری کیا گیا تھا جس کی ایمپلائی یونین مخالفت کر رہی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری مکل سنگھوی کے ذریعہ ریاست کے تمام محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور سکریٹریز کو یوگی حکومت کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیاکہ فنانشیل ہینڈ بک میں درج بنیادی اصول56 میں تقرری افسر کے لئے کسی بھی سرکاری ملازم کیلئے نوٹس دے کر وجہ بتائے بغیر 50 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی سہولت ہے۔ اسی کے تحت حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔مکل سنگھوی کے ذریعہ جاری سرکاری حکم نامہ میں سبھی محکموں کے سربراہان کو ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ کی اسکریننگ کی کارروائی آئندہ 31 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 50 سال کی عمر مقرر کرنے کی ’کٹ آف ڈیٹ‘ 31 مارچ 2018 رکھی گئی ہے۔ یعنی 31 مارچ 2018 کو جن ملازمین کی عمر 50 سال ہو گئی ہے وہ اسکریننگ کے دائرے میں آئیں گے۔ ایسے میں انھیں لازمی ریٹائرمنٹ لینی ہوگی۔ اس نوٹس کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی میں ریکارڈ بارش،مکانات منہدم

شیئر: