Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسٹ گوشت اور لذیذ میکرونی سے لطف اندوز ہوں ‎

اجزا:
میکرونی ۔تین سو پچاس گرام
تیل ۔حسب ضرورت
لہسن( موٹا کوٹا ہوا )۔ایک جوا
چیڈر چیز ۔پچاس گرام
کٹھا سوس ۔ضرورت کے مطابق
وائٹ سوس۔ضرورت کے مطابق
مکھن۔چالیس گرام
میدہ ۔پچیس گرام
دودھ۔ڈیڑھ کپ
جائفل( پسی ہوئی )۔چٹکی بھر
نمک۔حسب ضرورت
کالی مرچ ۔حسب ضرورت
ترکیب:اوون کو 053 درجہ حرارت پر گرم کریں۔ وائٹ سوس بنانے کے لئے مکھن، دودھ، میدہ پین میں درمیانی آنچ پر پکائیں۔چمچ مسلسل چلائیں یہاں تک کہ سوس میں بلبلے اٹھنے شروع جائیں۔آنچ دھیمی کریں اورپانچ منٹ تک پکائیں۔پھر اس میں جائفل ملائیں۔میکرونی ابال کر گلا لیں، زیادہ نہ پکائیں۔میکرونی کا پانی چھلنے میں ڈال کر نکال دیں۔ایک خشک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ڈالیں۔میکرونی پین میں ڈالیں اور لہسن مکس کریں۔بیکنگ ڈش کو مکھن لگائیں اور اس میں میکرونی ڈالیں۔میکرونی کے اوپر کٹھا سوس اور وائٹ سوس ڈال کر اچھی طرح کوٹ کریں۔پنیر چھڑک کرگرم اوون میں چالیس منٹ تک پکائیں ۔ 
 

شیئر: