Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کیخلاف کارروائی کی صورت میں حکمت عملی پر غور

کراچی:  سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے بعد سیاسی صورت حال کے پیش نظر حکمت عملی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کے آپشنز میں عدالتوں میں تمام قانونی معاملات کا سامنا کرنا، ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کے بعد سیاسی حکمت عملی طے کرنا اور ممکنہ کارروائی کی ’ انتقامی ‘ صورت نظر آنے کے بعد احتجاج کرنا شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے طے کیا ہے کہ انتخابی میدان کسی صورت میں خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ اگر ممکنہ طور پر کسی رہنما کو حراست میں لیا گیا تو پھر بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا آپشن آخری حد تک استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہ مشاورت پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور میں بلاول ہائوس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست

شیئر: