Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن اور حسین نواز کے وارنٹ کی درخواست نامکمل قرار

اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کے لیے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد لندن میں موجود نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کی بین الاقوامی پولیس (انٹرپول) کے ذریعے گرفتار کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک درخواست دی تھی، جس میں دونوں افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا کہا گیا تھا تاہم وزارت داخلہ نے درخواست کو نامکمل قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے کوائف مکمل ہونے تک انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -غیر معمولی طاقتوں سے مقابلہ ہے‘ دشمن کو بدترین شکست ہوگی‘ آرمی چیف

شیئر: