Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر "نمبر ون بیٹسمین" قرار

 
لندن: ہند کے سابق کپتان اور بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اور ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر بہترین دوست تصور کئے جاتے ہیں اور اپنے دوست فیڈرر کی کرکٹ کی صلاحیتوں کے بھی معترف ہیں۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو سراہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ٹنڈولکر تو کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن فیڈرر کا کیریئر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید طوالت اختیار کر رہا ہے اور ٹنڈولکر اپنے دوست کے کھیل کو بھرپور انداز میں سراہتے ہیں۔ راجر فیڈرر ان دنوں سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ومبلڈن میں دفاعی چیمپیئن کے طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ پری کوارٹر فائنل میچ میں ایڈرین منارینو کے خلاف فیڈرر نے ایساشاٹ کھیلا جس پر ٹنڈولکر ٹویٹ کئے بغیر نہ رہ سکے۔ فیڈرر کا شاٹ کورٹ کے باہر گرنے کے باعث منارینو کو پہلے ہی پوائنٹ مل چکا تھا اور جب ان کے حریف نے ان کی جانب گیند واپس پھینکی تو اس موقع پر انہوں نے بیٹسمین کے انداز میں خوبصورت دفاعی شاٹ کھیل کر گیند کو بال بوائے کی جانب بڑھا دیا۔ راجر فیڈرر کو مخاطب کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے کہا کہ جب آپ 9 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیں گے تو ہم ٹینس اور کرکٹ پرایک دوسرے سے ٹپس لیں گے۔ومبلڈن انتظامیہ نے بھی اس ٹوئٹ کا نوٹس لیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے پوچھا کہ”اس بہترین دفاعی شاٹ پر فیڈرر کو کتنی ریٹنگ دی جانی چاہیے“۔آئی سی سی نے بھی دیر نہیں کی اور رینکنگ فہرست کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سوئس ٹینس اسٹار کو عالمی نمبر ایک "بلے باز" قرار دیا گیا۔

شیئر: