Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نووا 3 اٹھارہ جولائی کو متعارف ہوگا‎

ہواوے پی 20 اور پی 20 لائٹ متعارف کرانے کے بعد کمپنی اب مڈ رینج اسمارٹ فون نووا 3 متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ فون کو 18جولائی کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس فون میں ڈوئل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیمرہ فیچرز اور نوچ ڈسپلے دیا جائے گا۔اسمارٹ فون سے متعلق اب تک سامنے آنے والے تفصیلات کے مطابق اس فون میں 6.3 ایچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، کرن 659 پروسیسر ، 6 جی بی ریم ، 16 میگا پکسل اور 24 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے دیے جائیں گے۔سمارٹ فون کی بیٹری 3650 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں سوپر چارج ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی۔ فون کو نیلے ، ایکوا اور پیلے رنگ میں متعارف کرایا جائے گا۔
 

شیئر: