Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی سرحد کے قریب ڈرون میزائل سے تباہ کر دیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کے ساتھ ملکی سرحد کے قریب بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کر دیا۔یہ ڈرون اسرائیلی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ اس ڈرون کو اسکے مشن پر کس نے بھیجا تھا۔ قبل ازیں شامی سرحد کے قریب گولان کی  پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بجائے گئے خطرے کے سائرن بھی سنائی دیئے گے۔

شیئر: