ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے ”ھویہ مقیم“ کی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے مقررہ وقت پر ھویہ مقیم ”اقامہ“ میں توسیع نہ کرائی تو آجر اور اجیر دونوں پر جرمانہ ہوگا۔ جوازات نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اپنے بیان میں توجہ دلائی کہ ھویہ مقیم اقامہ کاپی کا نعم البدل ہے۔ 5برس کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ ایک طرح سے تعارفی کارڈ ہے۔ ہر سال اس کی آن لائن توسیع لازمی ہے۔ توسیع کراتے وقت کارڈ تبدیل کرانا ضروری نہیں ہوتا۔ کارڈ 5سال کیلئے جاری ہوتا ہے۔ ھویہ مقیم کارڈ اعلیٰ سیکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے۔ اس میں جعلسازی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی ساری معلومات آن لائن سسٹم سے جڑی ہوئی ہیں۔ جوازات نے واضح کیا کہ تارکین وطن اقامے کے موثر ہونے نہ ہونے کا پتہ آسانی سے کرسکتے ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکار بھی اس کی بابت آن لائن یقین حاصل کرنے کے مجاز ہیں۔