سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ‘ پتھراؤ‘ 5 کارکن زخمی
لوئردیر: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں 5 کارکن زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے دیر لوئر میں سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی کہ اس پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا۔
فائرنگ سے سینیٹر سراج الحق اور کارکنان محفوظ رہے ، تاہم پتھراؤ سے سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور جماعت اسلامی کے 5 کارکنان زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے دونوں جماعتوں کے 5 افراد کے خلاف تھانہ منڈا میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔