پروانچل ایکسپریس وے ہمارا پروجیکٹ ہے، اکھلیش
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعظم کے پروانچل دورے پر پہنچنے سے پہلے ہی ایس پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مرکزاور ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پروانچل ایکسپریس وے ہمارا پروجیکٹ ہے۔ ہم اسے سماج وادی سیمانچل ایکسپریس وے کے نام سے بنارہے تھے۔ اسے بھی انہوں نے بدلنے کا کام کیا۔ ہم اسے وارانسی تک جوڑرہے تھے اور انہوں نے اسے غازی پور تک ہی محدود کردیا۔ پروانچل ایکسپریس وے کے بارے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری حکومت نے پروانچل ایکسپریس وے کیلئے 90فیصد اراضی حاصل کرلی تھی ۔ٹینڈرز بھی منظور کرلئے گئے تھے لیکن انتخابات کے باعث ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب سنگ بنیاد نہ رکھ سکے تھے۔