Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی انتخابی سرگرمیاں معطل

لاہور...مسلم لیگ (ن) نے سانحہ مستونگ کے شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کےلئے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سانحہ مستونگ پر قومی سوگ پر مسلم لیگ (ن) نے ایک دن کےلئے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے انعقاد میں 10 روز رہ گئے ۔ اس سے قبل انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے ۔ الیکشن کمیشن، نگران حکومت اور سیکیورٹی فورسز امیدواروں اور سیاسی میٹنگز کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل شفاف، آزادانہ اور پر امن انتخابات سے جڑا ہے۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے ،بلاول

شیئر: