سانحہ مستونگ،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد149ہوگئی
کوئٹہ ...سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے مزید18 افراد چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد149 ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ۔جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 149ہے جبکہ186 افراد زخمی ہیں۔ سرکاری سطح پر اتوار کوملک بھر میں سوگ منایاگیا۔ سرکاری اور اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین کے لئے15 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ لواحقین کو معاوضے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابط کرنے کو کہا گیا ہے۔