Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلپس کے دامن میں واقع خوبصورت وادی میں تدفین کیلئے لاٹری

 میونخ .... جرمنی میں آلپس کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایک انتہائی خوبصورت شہر میں آئندہ دفن ہونے والوں کا انتخاب لاٹری کے ذریعے کیا جائے گا۔ فطری حسن سے مالا مال یہ جگہ نازی رہنما اڈولف ہٹلر کا پسندیدہ تعطیلاتی مقام تھا۔جنوبی جرمن صوبے باویریا میں یہ شہر ایک ایسی سرسبز و شاداب وادی کے کنارے واقع ہے۔ جہاں سے آلپس کے پہاڑی سلسلے کا جرمنی میں واقع حصہ شروع ہوتا ہے۔ اس جرمن شہر کا نام ’بَیرشتَیس گاڈن‘ ہے ۔ اس شہر میں انتقال کر جانے والوں کی تدفین کیلئے مقررہ جگہ ایک طویل عرصے سے ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ یہ خواہش کرتے ہیں کہ مرنے کے بعد ان کی آخری آرام گاہ اسی شہر میں ہونی چاہیے لیکن مقامی حکام جگہ کی کمی کی وجہ سے ایسی بہت سی درخواستیں مجبوراً رد کرتے آئے ہیں۔اب بلدیاتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں تدفین کے لیے 200 ایسی جگہیں خالی ہو گئی ہیں، جن میں سے 140 باقاعدہ قبروں کی جگہیں ہیں، جن میں مردوں کو دفنایا جا سکے گا جبکہ باقی ماندہ 60 جگہیں ایسی ہیں، جن میں مردوں کے جلائے جانے کے بعد صرف ان کی راکھ والے راکھ دان ہی دفنائے جا سکیں گے۔ ’بَیرشتَیس گارڈن‘ کی موجودہ آبادی 2 لاکھ80ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ 

شیئر: