بینکاک.... غار میں 17دن تک پھنسے رہنے والے تھائی بچوں نے اتوار کو ان غوطہ خوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بچانے میں بھرپور کردارادا کیا۔تھائی بچے فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے۔ وہ اور انکے کوچ غار دیکھنے گئے جس کے بعد بارش کے نتیجے میں پانی غار میں داخل ہوگیا اور وہ پھنس گئے جہاں سے انہیں 17دن بعد نکالا جاسکا۔ اب وہ اسپتال میں ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اسپتال میں صحتیاب ہورہے ہیں۔ ابلے ہوئے انڈے ، چاول و گوشت کھا رہے ہیں۔ ہمیں بروسٹ کی ضرورت ہے۔