Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگپ انٹر نیشنل فوڈ ایگزیبیوشن میں سعودی عرب مہمان اعزازی

’ایگزیبیوشن 18 جنوری سے 22 جنوری 2025 تک اٹلی کے شہر ریمینی میں منعقد ہو گی‘ ( فوٹو: سبق)
اٹلی میں منعقد ’sigep‘ انٹر نیشنل فوڈ ایگزیبیوشن میں سعودی عرب اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایگزیبیوشن 18 جنوری سے 22 جنوری 2025 تک اٹلی کے شہر ریمینی میں منعقد ہو گی۔
انٹر نیشنل فوڈ ایگزیبیوشن میں سعودی عرب کو اعزازی مہمان کے طور پر ایسے وقت میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ فوڈ کے شعبے میں سعودی مارکیٹ میں تیز ترین نمو دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ایگزیبیوشن میں 160 ممالک شریک ہیں جن میں سعودی عرب کے علاوہ جرمنی، سپین، چین، فرانس اور ترکی شامل ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ فوڈ ایگزیبیوشن میں دنیا کے تین ہزار سے زیادہ ریستوران، ہوٹل اور فوڈ کے تجارتی ادارے خریداری کریں گے۔
ایگزیبیوشن کے ضمن میں 60 ہزار سے زیادہ مقررین فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

شیئر: