Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مینگو فیسٹول کی کامیابی پر میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ

میڈیا نمائندگان دیار غیر میں سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں، حافظ محمد شبیر
     کویت(محمد عرفان شفیق)- - - کویت میں منعقدہ مینگو فیسٹول 2018کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بزنس سینٹر کویت کی جانب سے پاکستانی میڈیا نمائندگان کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان بزنس سینٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر نے بھی شرکت کی۔
     تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد شبیر نے کویت میں موجودپاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان دیار غیر میں سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ وطن عزیز پاکستان کا مثبت پہلو اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کویت میں منعقدہ پاکستانی مینگو فیسٹول کو جہاں پاکستانی کمیونٹی میں پذیرائی ملی ہے، وہیں پر مقامی افراد بھی پاکستانی آم کے دلدادہ ہو گئے ہیں۔ ہم پاکستان بزنس سینٹر کے بینر تلے مزید میڈ اِن پاکستان پروڈکٹس کے فیسٹول منعقد کروائیں گے۔
    اس موقع پر پاکستان بزنس سینٹر کویت کی جانب سے  یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے لیے ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپس میں رجسٹرڈ افراد کے لیے بلڈ پریشر، شوگر، کڈنی، بلڈ اور کولیسٹرول ٹیسٹوں کی سہولت مفت فراہم کی جائیگی۔اسکے علاوہ مختلف انواع کے ٹیسٹوں پر پاکستانی کمیونٹی کو خصوصی رعایت دی جائیگی۔ کیمپس میں تمام شعبہ ہائے جات کے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ا سٹاف پاکستانی کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہو گا۔
    میڈیا نمائندگان نے پاکستان بزنس سینٹر کویت اور خصوصی طور پر ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کی کاوشوں کو سراہا۔
    تقریب کی نظامت پاکستان بزنس سینٹر کویت کے پبلک ریلیشن محمد نعیم جان نے کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کویت میں پی ٹی آئی ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس

شیئر: