مایا بھی علی ظفر کی حمایت میں بول پڑیں
”طیفا ان ٹربل“ کی ہیروئن مایا علی کا کہنا ہے کہ جب تک کہانی کے دونوں رخ نظر نہ آئیں، اس وقت تک فیصلہ نہ سنائیں۔ علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا۔اداکارہ مایا علی نے فلم ”طیفا اِن ٹربل“ میں مرکزی کردار نبھایا۔ میشا شفیع کے معاملے پر برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ لوگ بہت جلد نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں۔ وہ تمام حقائق جانے بغیر ہی فیصلہ سنا دیتے ہیں۔علی ظفر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈیڑھ برس سے فلم ”طیفا اِن ٹربل“ میں ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ان کے نوٹس میں کوئی ایسی بات نہیں آئی۔