اللیث....اللیث کمشنری میں سکونت پذیر ایک سعودی شہری نے 12ہزار ریال سے زیادہ بجلی کابل آنے پر رونا دھونا مچا دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ 28دن کا بل ہے۔ اس کے گھر کا بجلی کاکنکشن بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ اللیث کمشنری میں اس سے قبل ایک اور شہری کا گیارہ ہزار ریال کا بل آیا تھا۔ مقامی شہریوں نے اتنے زیادہ بجلی بل پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔