گاڑیوں میں ائیر بیگ کی تکنیکی خرابی
ریاض.... وزارت تجارت نے جی ایم سی ٹرین 2018کی 220گاڑیوں کے مالکان کو فنی خرابی کی مفت مرمت کی ہدایت دیدی۔ گاڑیوں میں ائیر بیگ سسٹم میں خرابی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ائیربیگ حادثہ ہونے پر خطرات سے بچانے کیلئے خود کار نظام کے تحت کھل جاتا ہے۔