Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی دل لگنے کے بعد خاتون نے چہل قدمی شروع کردی

کراچی:  پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی دل لگانے کے کامیاب آپریشن کے بعد خاتون مریضہ نے چہل قدمی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق نفیسہ میمن نامی خاتون کو گزشتہ ماہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی دل لگایا گیا تھا جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا اور کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خاتون مریضہ نے اب چہل قدمی بھی شروع کردی ہے۔ اس موقع پر نفیسہ میمن نے پیغام دیا ہے کہ بیماری سے نمٹنے کے لیے ہمت سے کام لینا چاہیے۔ انسان ہمت کرے تو بڑے بڑے کام کر سکتا ہے۔
خاتون کی صحت یابی اور طبیعت میں پیش رفت پر اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل عملے نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قومی ادارہ نے عالمی سطح پر شعبہ طب میں اپنی حیثیت کو منوالیا، اسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے اسپتال میں ڈاکٹر پرویز چودھری کی سربراہی میں مصنوعی دل لگانے کے منصوبے پر شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -روپے کی قدر میں کمی، سونا مہنگا ہوگیا

شیئر: