لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے 711 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطاق اس حوالے سے ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 20 سے 25 جوان تعینات ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ماہ ہونے والے الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے بریگیڈیئر عامر، پولیس افسران اور ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔
بریگیڈئیرعامر نے بریفنگ میں بتایا کہ اے کیٹیگری کے 711 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے اور، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 4 جوان تعینات ہوں گے تاہم صورتحال کے مطابق جوانوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کے 20 سے 25 جوان تعینات ہوں گے ۔
پولیس کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔