Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق:مظاہروں کا سلسلہ دوسرے علاقوں میں پھیل گیا

بغداد۔۔۔ تیل کی دولت سے مالا مال عراقی شہر بصرہ میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مزید پھیل گیا ۔بصرہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اب یہ مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہوتے ہوئے دیالہ صوبے اور جنوبی شہر ناصریہ تک پہنچ گئے ہیں۔ مظاہرین حکومت سے بجلی اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار بھی کر چکی ہے۔

شیئر: