Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈیڈاس 2024ءتک ماحول دوست پلاسٹک کا استعمال شروع کردیگا

برسلز.... دنیا کی مشہور جرمن ا سپورٹس وئیر برانڈ” ایڈیڈاس“نے 2024 تک اپنی مصنوعات کے لئے صرف ماحول دوست ری سائیکل پلاسٹک کا مکمل استعمال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے استعمال کی ابتداءرواں سال سے کر دی گئی ہے۔ ایڈیڈاس سے جاری بیان کے مطابق ” ایڈیڈاس“ پولیسٹر سمیت ورجن پلاسٹک کا استعمال ختم کرتے ہوئے اپنی تمام تر مصنوعات میں 2024 سے ری سائیکل پلاسٹک کا استعمال شروع کر دے گا۔ایڈیڈاس کے مطابق وہ اپنے تمام اسپورٹس وئیرز میں پلاسٹک کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان ملبوسات کا وزن کم رہتا ہے اور وہ جلدی خشک بھی ہو جاتے ہیں۔تاہم انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ2024 سے وہ اپنے تمام دفاتر،ریٹیل اسٹورز،وئیر ہاوسز اور ڈسٹری بیوشنز سنٹرز میں بھی ورجن پلاسٹک اشیاءکا استعمال ترک کرتے ہوئے مکمل طور ری سائیکل پلاسٹک اپنا لیں گے اس سے ان کو سالانہ40 ٹن پلاسٹک کی بچت ہو گی۔انھوں نے بتایا کہ آئندہ سال موسم بہار اور گرما سے ان کے اسپورٹس وئیرز میں 4 فیصد ری سائیکل پلاسٹک شامل ہو گی۔ایڈیڈاس اس وقت اپنے پارلے نامی جوتے پلاسٹک ویسٹ سے بنا رہا ہے۔ایڈیڈاس سے قبل کافی ریٹیل ا سٹار بک،میک ڈونلڈ اور سوڈیش فرنیچر ساز ادارہ آئی کیا اپنی اشیاءمیں پلاسٹک کا استعمال ترک کر چکے ہیں۔
 

شیئر: