Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ بینک کے 70ہزار ملازمین کو جھٹکا

نئی دہلی۔۔۔۔۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے نوٹ بندی کے دوران  70ہزار ملازمین کو اوور ٹائم کی مد میں اضافی رقم ادا کی تھی جسے اب  ملازمین سے واپس کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ایس بی آئی نے اپنے تمام زونل ہیڈکوارٹرز کو جو خط ارسال کیا اس میں تحریر ہے کہ بینک صرف اپنے ملازمین کو اضافی کام کے عوض پیسہ دیں نہ کہ سابق ایسوسی ایٹ بینک کے ملازمین کو ۔ ایس بی آئی نے واضح کیا کہ 2016ء میں نوٹ بندی کے دوران اوورٹائم کیلئے ایسوسی ایٹ بینک کے ملازمین کو ادا کی گئی رقم واپس لی جائے ۔اضافی ادائیگی صرف ان ملازمین کیلئے تھی جو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ بینک نے کہا کہ اوورٹائم کیلئے اضافی ادائیگی کا اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب ایسوسی ایٹ کے بینکوں کا انضمام ایس بی آئی میں نہیں ہوا تھا لہذا ان کے ملازمین بنیادی طور پر ایس بی آئی کے ملازمین تصور نہیں کئے جائیں گے جس کی وجہ سے وہ اضافی رقم کی ادائیگی کے حقدار نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممبئی میں دودھ کا بحران جاری، شیتکاری سنگٹھن کے کارکن گرفتار

شیئر: