Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توگڑیا پر گوہاٹی میں2ماہ تک پابندی

گوہاٹی ۔۔۔۔سابق وشو ہندوپریشد کے رہنما پروین توگڑیا پر آئندہ 2ماہ تک آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں کسی بھی عوامی تقریب میں شرکت کرنے پر پولیس نے پابندی عائد کردی۔ پروین توگڑیا نےاپنی نئی پارٹی انتر راشٹریہ ہندو پریشد ( اے ایچ پی) کے زیر اہتمام 19جولائی تک منعقد ہونیوالے مختلف پروگراموں میں شرکت اور شہرکا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ گوہاٹی پولیس کمشنر ہیرین چندراناتھ نے دفعہ 144نافذ کردی ۔چندراناتھ نے کہا کہ ہندوتو رہنما حساس اور اشتعال انگیز تقریر کررہے ہیں۔ اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر توگڑیا کو آئی ٹی سے ماچکھو ا آڈیٹوریم میں خطاب کرنے کی اجازت دی گئی تو امن وا مان کی صورتحال متاثر ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی: سرکاری ملازمین کے رہائش و شہری الاؤنس میں دگنا اضافہ

شیئر: