ناخنوں کی آرائش اور زیبائش کا نیا طریقہ
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
لندن .... گزشتہ صدی کی آخری دہائیوں میں ناخنوں کی آرائش اور زیبائش کا ایک خاص طریقہ دیکھنے میں آیا تھا جس میں ناخنوں کو خوبصورت بنانے کیلئے جیلی سے بنے ہوئے مصنوعی ناخن کو مجموعی آرائش و زیبائش کا حصہ بنایا جاتا تھا تاہم اتنے برسوں کے بعد اب یہ فیشن پھر تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے۔ مشہور گلوکارہ کیلی جینر نے جس کی آمدنی کے چرچے سیلیبریٹی دنیا میں تہلکا مچائے ہوئے ہیں۔ اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں ان جیلی ناخنوں کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔ جن پر خوبصورت نقش و نگار بنے ہوئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ فیشن قدرتی ناخنو ں کے بڑے ہوجانے کے بعد خالی ہوجانے والی جگہ کو جیلی سے پر کرنے کے بعد نقش ونگار بنا کر اپنایا جاتا ہے۔ یہ جیلی ناخن بغیر نقش و نگار کے بھی ہوسکتے ہیں اور رنگین بھی ۔مگر اس طرح نظر آنے والے حسن اور خوبصورتی کی اصل بنیاد شفاف جیلی ہی ہوتی ہے۔واضح ہو کہ 20سالہ کیلی جینر جو ایک بچے کی ماں ہیں۔ یہ سمجھتی ہیں کہ پرانا فیشن دوسرے شعبوں میں بھی واپس آرہا ہے کیونکہ نت نئے فیشنوں سے لوگ اکتا نے لگے ہیں۔