Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر کے مریض چاکلیٹ سے گریز کریں

 میڈرڈ .... اسپین کے محققین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ کینسر کے مریضوں کو چاکلیٹ سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اس میں ایسی چیزیں شامل ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں پورے جسم میں ٹیومر پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے جس کے نتیجے میں کینسر مزید مہلک بن جاتا ہے۔ چاکلیٹ میں استعمال ہونے والے پام آئل میں سی ڈی 36نامی پروٹین ہوتا ہے اور ماہرین کو یقین ہے کہ یہی جسم میں ٹیومر پھیلانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری اس نئی تحقیق کے نتیجے میں کینسر کے علاج کے لئے نئی دوائیں تیار ہونگی۔ ماہرین نے کہا کہ بسکٹ اور بریڈ سے بھی کینسر کے مریضو ں کو گریز کرنا چاہئے۔ اسپینی محققین نے کہا کہ ٹیومر کے خلیات سے جو چیز نکالی گئی اس میں پروٹین پایا گیا ۔ یہ ان مریضوں سے خلیات نکالے گئے تھے جنہیں منہ، جلد، پتے ، پھیپھڑے اور بریسٹ کینسر کے امراض لاحق تھے۔

شیئر: