Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: تاجر کے گھر پر چھاپہ،89کلو سونا،چاندی اور 8کروڑ نقدی برآمد

لکھنؤ۔۔۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک تاجر کے مکان پرچھاپہ مار کر کالے دھن کے کھیل کا پردہ فاش کردیا۔پرانے لکھنؤ کے تاجر کنہیا لال رستوگی کے مکان پر چھاپے کی کارروائی کے دوران 8کروڑ نقدی اور 87کلوسونے چاندی کی اینٹیں اور 2کلوزیورات ضبط کئے گئے۔ سنجے رستوگی کے دوسرے مکان پر انکم ٹیکس کی ٹیموں نے چھاپہ مار کر 1.5کروڑ روپے نقد اور3.6کلو سونے چاندی کی اینٹیں ضبط کیں۔واضح ہو کہ ملک کے مختلف مقامات پر گھپلے بازی اور کرپشن کے ذریعے کمائی گئی دولت اور کالے دھن کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ نے چنئی  میں کنٹریکٹر کے مکان پر چھاپہ مار کر 160کروڑ نقد اور 100کلو سونا ضبط کیا گیا تھا اوراب لکھنؤ کے مشہور تاجر کنہیا لال رستوگی کے یہاں چھاپہ مار کر 8کروڑ نقد اور 89کلو گرام سونا برآمد کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ، 7نکسلی مارے گئے

شیئر: