مدینہ منورہ: سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ آوروں کو قید ، کوڑے اور جرمانہ
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
مدینہ منورہ ..... یہاں فوجداری کی عدالت نے سیکیورٹی کے اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کو 5برس قید ، 1200کوڑوں اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ یہ ابتدائی فیصلہ ہے۔ اس کے خلاف سزا یافتگان اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔ مدینہ منورہ کی پولیس نے واردات کے بعد حملہ آوروں کو پبلک پراسیکیوٹر کے حکم پر گرفتار کر لیا تھا۔ امن عامہ کے ترجمان نے واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ٹریفک اہلکار کنگ فیصل اور کنگ عبدالعزیز روڈ کے چوراہے پر ٹریفک کو منظم کر رہے تھے کہ اچانک 2افراد گاڑی سے اتر کر آئے او رانہوں نے اہلکاروں کو زدو کوب کرنا شروع کر دیا۔ اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ حملہ آوروں نے گرفتاری کے وقت بھی مزاحمت کی تھی۔