عرفان خان روبصحت، سوشل میڈیا پرفعال
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
لندن میں سرطان سے نبردآزما بالی وڈ اداکار عرفان خان کے روبصحت ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ عرفان خان جہاں اپنا علاج کروارہے ہیں وہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی فعال ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں اپنی تازہ تصویر ٹویٹر پر انہوں نے اپ ڈیٹ کی ہے ۔ وہ سوشل میڈیا پر ہی اپنی فلم ' کاروان' کی تشہیر بھی کررہے ہیں۔حال ہی میں اداکار عرفان خان کے پروفائل پر کاروان فلم کی تشہیری مہم کا آغاز وڈیوز اور گیتوں سے کیاگیاہے۔ عرفان خان اس فلم میں میتھالی پارکر اور دلکور سلمان کےساتھ کام کررہے ہیں۔