بلاول ماں کے قاتل نہیں ڈھونڈ سکا، عوام کو کیاد ے گا‘ پیر پگارا
سکھر: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا نے کہا ہے کہ بلاول نے اپنی ماں کے قاتل کو ابھی تک نہیں ڈھونڈا، وہ عوام کو کیا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا علم ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیر پگارا نے روہڑی کے قریب بائی پاس پر جی ڈی اے کے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ زرداری کو بے نظیر اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا علم ہے ، جس کا اعتراف وہ خود کرچکے ہیں تو وہ آخر نام کیوں نہیں بتاتے۔ 2018ء کے الیکشن میں جی ڈی اے حکومت بنائے گی اور ہوسکتا ہے کہ سردار علی گوہر خان مہر سندھ کے وزیراعلیٰ ہوں۔
علاوہ ازیں جلسے سے جی ڈی اے رہنما سید صدرالدین شاہ، سردار علی گوہر خان مہر، سابق وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر، سابق چیئرمین ضلع کونسل سکھر محمد اسلم شیخ، نصرت سحر عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، پیر پگارا نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ اتنا کریں جتنا کل وہ خود برداشت کرسکیں۔