گاڑی سمندر میں گرگئی، میاں بیوی بچ گئے
دمام۔۔۔۔مشرقی ریجن کے القطیف سیکٹر میں کوسٹ گارڈز نے سمندر میں گاڑی گرجانے پر میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی سیہات میں فٹپاتھ سے ٹکراکر سمندر میں گرگئی تھی۔ کوسٹ گارڈز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور موقع پر موجود مقامی شہریوں کے تعاون سے گاڑی میں موجودمیاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا۔ گاڑی کے گرنے کی جگہ متعین ہوگئی ہے۔ شہری دفاع کے تعاون سے اسے بھی نکال لیا جائیگا۔