اعجاز الحق کی حمایت نہیں کی،شیری رحمان
کراچی ... پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ضیائ) کے الیکشن اتحاد کی خبر درست نہیں۔ پیپلز پارٹی متضاد انتہا پسندی کے ساتھ کسی سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتی۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق کی حمایت نہیں کرتی اور نہ عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ کسی مقامی حکمت عملی یا اتحاد کی اجازت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متضاد انتہا پسندی کے ساتھ کسی سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتی۔ نشستیں جیتنے کے لئے نفرت کو مرکزی دھارے میں نہیں لاتے۔