Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نبی اسلام ﷺ نے نابینا سے بھی حجاب کا حکم دیا تھا

 ریاض.... ایوان شاہی کے مشیر اور سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ خواتین پر چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امہات المومنین کو نابینا تک سے حجاب کی ہدایت کی تھی۔ المطلق نے کہا کہ علماءکے اختلاف کا برا نہ مانا جائے۔ چہرے کے حجاب پر علماءمیں اختلاف ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ان دنوں دین میں اختلافی مسائل بہت بڑھ گئے ہیں۔ وہ نداء الاسلام ریڈیو چینل کے خصوصی پروگرام میں استفسارات کے جوابات دے رہے تھے۔ 
 

شیئر: